
وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین نے حلف اٹھالیا
وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس جسٹس امین الدین نے حلف اٹھالیا۔

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس جسٹس امین الدین نے حلف اٹھالیا۔

اسلام آباد — پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش کا کامیاب دورہ مکمل ہوگیا۔ انہوں نے بنگلہ دیشی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی۔ دورے کے دوران پی این ایس سیف بھی چٹاگانگ کی بندرگاہ پر موجود رہا۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 منظور، آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، مدت 5 سال مقرر۔

سپریم کورٹ کے سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی،استعفے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو جمع کرادیے اسلام آباد(رئیس الاخبار) :— سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے 27ویں آئینی ترمیم پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس کل نمازِ جمعہ سے قبل طلب کرلیا۔ اجلاس سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز کے خطوط کے بعد بلایا گیا ہے۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ خط میں کہا گیا کہ یہ اقدام عدلیہ کی آزادی اور عوامی اعتماد کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

اسلام آباد کچہری حملہ میں ملوث سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار، تحقیقات جاری، حملے میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے افغان طالبان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سالہ مہمان نوازی کا صلہ دنیا دیکھ رہی ہے۔ شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو جمہوریت کی کامیابی قرار دیا۔

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکا کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے حملہ آور کے کچہری تک پہنچنے کی تفصیلات معلوم کرلیں۔ حملہ آور گولڑہ سے 200 روپے میں بائیک پر کچہری پہنچا، موٹرسائیکل رائیڈر کو حراست میں لے لیا گیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں دہشت گردی کے حالیہ اضافے کے پیشِ نظر صوبائی اسمبلی میں تاریخی امن جرگہ شروع کر دیا۔ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی، گورنر فیصل کریم کنڈی، سیاسی و مذہبی رہنما شریک، صوبے میں پائیدار امن کے لیے نئی حکمتِ عملی پر مشاورت جاری۔