ٹرمپ کا اعلان: امریکی نمائندے اسلام آباد روانہ، ایران کو سخت دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی نمائندے اسلام آباد مذاکرات کے لیے روانہ اور ایران سے متعلق بیان
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ٹرمپ کا اعلان: امریکی نمائندے اسلام آباد روانہ، ایران کو سخت دھمکی

واشنگٹن: — ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں اور وہ کل شام وہاں موجود ہوں گے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں گولیاں چلانے کا فیصلہ کیا، جو جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کیا جو ان کے بقول "عجیب” اقدام ہے، کیونکہ امریکی ناکہ بندی کی وجہ سے آبنائے ہرمز پہلے ہی بند ہے۔

ایران کو سخت وارننگ

امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا ایران کو ایک "اچھا معاہدہ” پیش کر رہا ہے اور امید ہے کہ ایران اسے قبول کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو امریکہ ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا:

سیکیورٹی کے باعث اسلام آباد میں ریڈ زون بند
غیر ملکی وفود کی آمد پر اسلام آباد میں ریڈ زون اور اہم شاہراہیں بند

"اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو امریکا ایران میں ہر پاور پلانٹ اور ہر پل کو تباہ کر دے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز بند کرکے ایران درحقیقت امریکا کی مدد کر رہا ہے کیونکہ اس اقدام سے ایران کو روزانہ تقریباً 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ امریکا کو کوئی نقصان نہیں ہو رہا۔

مزید سخت مؤقف کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اب مزید نرمی نہیں دکھائے گا اور اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

امریکی صدر کے مطابق:

"جو کچھ کرنا پڑا وہ کرنا میرے لیے اعزاز ہوگا، یہ وہ اقدامات ہیں جو گزشتہ 47 سال میں دوسرے صدور کو کرنا چاہیے تھے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کی "کلنگ مشین” کو ختم کیا جائے۔

اسلام آباد میں مذاکرات کی اہمیت

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی نمائندے اسلام آباد آمد خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذاکرات میں ایران، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی کشیدگی پر بات چیت کی جائے گی۔

امریکی نمائندے اسلام آباد رونہ ہون ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی اور سلامتی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]