
اسلام آباد میں ڈینگی کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے، مجموعی تعداد 227 تک پہنچ گئی
اسلام آباد میں ڈینگی کیسز تیزی سے بڑھنے لگے، صرف 24 گھنٹوں میں مزید 15 مریض سامنے آگئے، مجموعی تعداد 227 ہوگئی، دیہی و شہری علاقے متاثر۔

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز تیزی سے بڑھنے لگے، صرف 24 گھنٹوں میں مزید 15 مریض سامنے آگئے، مجموعی تعداد 227 ہوگئی، دیہی و شہری علاقے متاثر۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بیجنگ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں جاری شدید سیلاب، ریسکیو آپریشنز اور متاثرہ علاقوں کی بحالی پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے فوری امداد، محفوظ مقامات پر منتقلی اور انفراسٹرکچر کی بحالی کو اولین ترجیح قرار دیا۔ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔

خیبرپختونخوا میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، 4 افراد جاں بحق اور طغیانی کے خدشات بڑھ گئے، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بحالی، صفائی اور مرمت کا عمل تیزی سے جاری ہے، سکھ برادری نے بروقت اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت 23 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم بدستور موجود ہے اور مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے باعث ہریکے اور فیروزپور پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام اضلاع کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

کراچی کا موسم اگلے تین دن ابر آلود اور ہلکی بارش کے امکانات کے ساتھ خوشگوار رہے گا، شہری احتیاط کریں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں کئی علاقے زیرآب آگئے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک بلند ہوگئی۔ واسا نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

مانسہرہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی، مکان متاثر، تین گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ مدرسے کے طلباء کو ریسکیو اہلکاروں نے بحفاظت نکالا۔ این ڈی ایم اے نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا، شہری خوفزدہ ہو گئے جبکہ این ڈی ایم اے اور حکومتی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔