غزہ میں پائیدار امن ناگزیر، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری: شہباز شریف کا غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب

شہباز شریف کا غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

غزہ میں پائیدار امن ناگزیر، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری، فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر مکمل حق حاصل ہونا چاہیے: شہباز شریف کا غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم فورم میں شرکت باعثِ افتخار ہے اور عالمی امن کے لیے یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں پائیدار امن کا قیام پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے فلسطین کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر مکمل حق حاصل ہونا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ غزہ بورڈ آف پیس کے پہلا اجلاس خطاب کرتے ہوئے
غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب

فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر

شہباز شریف کا غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جانا چاہیے۔

صدر ٹرمپ کی کوششوں کا اعتراف

وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور خطے کو ممکنہ تباہی سے بچایا۔

مشرق وسطیٰ میں امن کی امید

انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے قیام کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے اور آج کا دن مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ایک سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

نتیجہ

وزیراعظم کے خطاب کو عالمی امن، فلسطین کے مسئلے کے حل اور خطے میں استحکام کے لیے ایک اہم پیغام قرار دیا جا رہا ہے، جس میں سفارتی کوششوں اور بین الاقوامی تعاون پر زور دیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]