اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، 5.3 شدت ریکارڈ

اسلام آباد — وفاقی دارالحکومت اور شمالی پاکستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا، جس کی گہرائی 234 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں، اوگرا کا وضاحتی بیان

اوگرا نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل سمیت تمام ایندھن کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق، پی ایس او اور دیگر کمپنیوں کے جہازوں کی کلیئرنس مکمل ہو چکی ہے اور ملک بھر میں کسی بھی اسٹیشن پر قلت کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کے انتظامات شروع

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ملاقات کے انتظامات کے لیے صوبائی حکومت کو ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ ہدایت صوبے میں نئی کابینہ کی تشکیل، وفاقی تعلقات میں بہتری اور سیاسی استحکام کے تناظر میں دی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت حذیفہ رحمٰن نے ایک ٹی وی پروگرام میں تصدیق کی کہ ملاقات کی تیاری مکمل کی جا رہی ہے اور آئندہ چند دنوں میں اس کے انعقاد کا امکان ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ پیش رفت وفاق اور تحریک انصاف کے درمیان برف پگھلنے کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر ملاقات کامیاب رہتی ہے تو صوبے میں انتظامی عمل میں تیزی، نئی کابینہ کی تشکیل اور ترقیاتی منصوبوں کی بحالی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کا صوبائی حکومت کے مالی و انتظامی اختیارات منجمد کرنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان کے آئندہ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے شفافیت اور غیرجانبداری یقینی بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حکومت کے تمام مالی و انتظامی اختیارات منجمد کر دیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق، اس اقدام کا مقصد انتخابی عمل کو سیاسی اثر و رسوخ سے پاک رکھنا اور عوامی اعتماد بحال کرنا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری محکمے میں نئی بھرتیاں، تقرریاں، تبادلے یا ترقیوں پر پابندی ہوگی، جب تک کمیشن سے پیشگی اجازت نہ لی جائے۔ اسی طرح نئے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی الاٹمنٹ پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سیاسی حلقے اس اقدام کو الیکشن کمیشن کا جرات مندانہ فیصلہ قرار دے رہے ہیں جو شفاف انتخابات کی بنیاد رکھے گا، تاہم بعض سرکاری حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس فیصلے سے روزمرہ امور متاثر ہو سکتے ہیں۔
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے خوشخبری، موبائل یونٹ کا آغاز

پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے موبائل لائسنسنگ یونٹ کا آغاز کر دیا، اب لائسنس گھر کے قریب بنے گا۔
نیپرا کا بڑا فیصلہ: کے الیکٹرک ٹیرف میں 7.60 روپے کمی

نیپرا نے بڑا فیصلہ سنا دیا، کے الیکٹرک کا ٹیرف 7.60 روپے فی یونٹ کم کر دیا، نیا ٹیرف 32.37 روپے مقرر
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو موسم کی تبدیلی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا بڑا فیصلہ ٹیسٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا۔
بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز ختم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گے: فیلڈ مارشل

راولپنڈی — پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب میں واضح کیا کہ ’’فتنہ انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی‘‘۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام باصلاحیت اور محبِ وطن ہیں۔ انہوں نے بھارتی اسپانسرڈ پروپیگنڈا نیٹ ورکس اور ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ جیسے عناصر کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ پاک فوج عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ عاصم منیر نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں، نوجوانوں کی شمولیت، اور سول و عسکری ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن، خوشحالی اور خودمختاری کے لیے عوامی اعتماد بنیادی ستون ہے۔
اکشے کمار: گوردھن اسرانی کی موت دل توڑ دینے والی خبر ہے

اکشے کمار کا کہنا ہے کہ گوردھن اسرانی کی موت سے فلم انڈسٹری نے ایک نایاب ہیرا کھو دیا