فیلڈ مارشل عاصم منیر: پاک فوج کا سیلاب متاثرین کیلئے تنخواہ اور 600 ٹن راشن عطیہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاک فوج کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ فوجی جوانوں نے ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن عطیہ کر دیا جبکہ ہیلی کاپٹر، اربن ریسکیو ٹیم اور اضافی دستے متاثرہ علاقوں میں تعینات ہیں۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر: سیاسی مصالحت، بھارت و افغانستان کو وارننگ اور پاک-امریکہ تعلقات میں توازن

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر برسلز میں خطاب کرتے ہوئے

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برسلز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے بھارت اور افغانستان کو پاکستان کے امن میں مداخلت سے باز رہنے کی سخت وارننگ بھی دی۔

شدید بارشوں کی پیشگوئی: پی ڈی ایم اے پنجاب کا وارننگ الرٹ، کلاؤڈ برسٹنگ اور سیلاب کا خدشہ

شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے پنجاب کا وارننگ الرٹ

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ محکمہ کے مطابق مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل سب سے زیادہ طاقتور ثابت ہوسکتا ہے جس کے باعث بالائی پنجاب میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 320 سے تجاوز کرگئی ہے جہاں بونیر اور باجوڑ شدید متاثرہ علاقے ہیں۔ بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ باجوڑ میں سیلابی ریلے کئی گاؤں بہا لے گئے۔ گزشتہ روز امدادی سرگرمیوں کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہوا جس میں 5 افراد شہید ہوگئے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

خیبرپختونخوا ہیلی کاپٹر حادثہ: 2 پائلٹ سمیت 5 افراد شہید

خیبرپختونخوا ہیلی کاپٹر حادثہ میں 2 پائلٹ سمیت 5 افراد شہید

خیبرپختونخوا حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سامان لے جاتے ہوئے خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہداء کا تعلق مختلف شہروں سے تھا اور سب ریٹائرڈ فوجی افسران اور عملہ تھے

وزیراعظم کی زیر صدارت این ڈی ایم اے ہنگامی اجلاس،خیبر پختونخوا میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف این ڈی ایم اے ہنگامی اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر بریفنگ حاصل کرتے ہوئے

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں ملک میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، متاثرہ علاقوں میں فوری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:22 AM
طلوع آفتاب05:47 AM
ظہر12:05 PM
عصر03:39 PM
مغرب06:24 PM
عشاء07:49 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6