پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ — انڈیکس 1,47,000 کی بلندی پر!

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 100 انڈیکس 1,47,000 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی استحکام کے مثبت اشاروں نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
عمر ایوب شبلی فراز نااہلی کیس : پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرریاں روک دی

پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو 15 اگست تک جواب دینے کا حکم دیا۔
امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجیدبریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا

امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور اس کے ذیلی یونٹ مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا، جس سے دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون کو فروغ ملے گا۔
سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل – آرٹیکل 59 میں ترمیم کی تجویز

پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں نمائندگی بڑھانے کے لیے آرٹیکل 59 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے، جس میں سینیٹ کی کل نشستوں کو 96 سے بڑھا کر 113 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ خواتین، ٹیکنوکریٹس اور اقلیتوں کی نشستوں میں بھی اضافہ شامل ہے۔
مون سون کی شدت میں اضافہ – محکمہ موسمیات کی 14 سے 21 اگست کی بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر

نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان ایک درجہ نیچے گر کر پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے جبکہ بھارت بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔ سری لنکا نے 4,009 پوائنٹس حاصل کر کے چوتھی پوزیشن سنبھال لی ہے، جبکہ پاکستان کے پوائنٹس 3,465 رہ گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ 4,160 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 3,473 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ چھٹے، افغانستان ساتویں، ویسٹ انڈیز نویں، اور بنگلہ دیش دسویں پوزیشن پر ہے۔
سونے کی قیمت میں کمی – عالمی و مقامی مارکیٹوں میں نیا ریٹ

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر فی اونس کم ہوکر 3,356 ڈالر ہوگئی، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا — بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا نے پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر تقویت دی۔ امریکی حکومت کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قرار دینا اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کا پردہ فاش ہونا پاکستان کی سفارتی اور ملٹری کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے
اسلام آباد میں 13 اگست کو عام تعطیل کا اعلان – دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے

اسلام آباد انتظامیہ نے 13 اگست 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تمام نجی ادارے، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے جبکہ ضروری خدمات فراہم کرنے والے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے
اسلام آباد مسجد شہید : مدنی مسجد کے انہدام پرحکومت اورعلما میں تناؤ، 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن جاری

اسلام آباد میں مسجدِ مدنی کے انہدام پر مذہبی حلقوں کا شدید ردعمل، علما نے حکومت کو 48 گھنٹے میں مسجد کی تعمیر کا الٹی میٹم دے دیا۔