بھارت انگلینڈ میچ میں پاکستانی تماشائی کو نکالنے کا واقعہ لنکا شائر کاؤنٹی کی معذرت

اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستانی مداح کے ساتھ ناروا سلوک، لنکا شائر کاؤنٹی کلب نے معافی مانگ لی مانچسٹر: انگلینڈ کے مشہور اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں چند روز قبل ایک پاکستانی نژاد مداح کو محض پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہننے پر اسٹیڈیم سے باہر نکالنے کے واقعے پر، لنکا شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے باضابطہ […]
پیٹرول کی نئی قیمت 264.61 روپے مقرر: حکومت کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 7.54 روپے فی لیٹر کمی کر کے نئی قیمت 264.61 روپے مقرر کر دی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.48 روپے اضافہ ہوا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔
اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بغیر کسی پیشگی وارننگ بے دریغ بمباری، مزید 111 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری شدت اختیار کر گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 111 فلسطینی شہید اور 820 زخمی، امداد کے متلاشی بچوں اور خواتین پر گولیاں برسائی گئیں، شہداء کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ،دنیا ہماری کاروائیوں کی معترف :وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے ۔دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے ۔
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی ، ریاستی رٹ کے قیام کے حوالے سے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے دہشت گرد ی کے خاتمے کے لیے زمینی آپریشن ، متعلقہ قانون سازی ، بامعنی عوامی رابطے اورانتہاپسند سوچ کی حوصلہ شکنی جیسے اقدامات کیے گئے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ بہادر افواج کے سپوتوں کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار قابل تعریف ہے۔ارض وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں اور افسران پر پوری قوم کو فخر ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم ، بہادر افواج ، قانون نافذ کرنے والے ادارے ، انٹیلی جنس ادارے متحد اور یکسوں ہیں ۔ بہادر افواج نے آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔ تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح تسلیم کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں ،انٹیلی جنس اداروں، وزارت داخلہ، کاؤنٹر ٹیرارزم ، پنجاب انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے جنگ میں موثر اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان فتنہ الہندوستان،فتنہ الخوارج اور دوسرے سماج دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے پاک اور پرامن مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی بین االاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر سکتا ہے ۔اس حوالے سے تمام نظام کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس سسٹم میں بہتری جیسے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں ۔پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ اضافہ اور گلوبل ریٹنگ میں بہتری ، معیشت میں استحکام کی علامت ہیں ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں سمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی عالمی قوانین کے مطابق وطن واپسی پر عمل درآمد جاری ہے ۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، وفاقی وزیر اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی تعاون رانا ثنا اللہ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، انسپکٹر جنرلز اور متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
بارشوں سے اموات میں اضافہ: 291 افراد جاں بحق، NDMA کی رپورٹ جاری

پاکستان میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 291 افراد جاں بحق اور 698 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اموات پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہوئیں۔
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں توسیع کے1 اگست کے بجائے چند دن مزید بند رہیں گے۔

بلوچستان میں شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں میں 12 اگست تک توسیع کی سفارش کی ہے، جب کہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد حتمی اعلان متوقع ہے۔ پنجاب میں اسکول 15 اگست کو کھلنے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں قیمتوں میں 2000 کمی – تازہ ترین ریٹس

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر بڑھ کر 3303 ڈالر فی اونس ہو گئی، تاہم پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ سونا 2000 روپے اور چاندی 63 روپے سستی ہو گئی۔
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو خاتون کو ہراساں کرنے پر سزا، عہدے سے ہٹانے کا حکم

صوبائی محتسب نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی پر سابق افسر مہرین زہرہ کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالت نے مونس علوی کو عہدے سے برطرف کرنے اور عدم ادائیگی پر جائیداد ضبطی، شناختی کارڈ و پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
چینی کی قیمت میں کمی نہ آ سکی، وزیراعظم شہباز شریف کا سخت ایکشن. مہنگائی 2025

چینی کی قیمت, چینی مہنگی, وزیراعظم شہباز شریف, شوگر مافیا, مہنگائی 2025, پاکستان چینی بحران, شوگر ملز, چینی کا کریک ڈاؤن, گراں فروشی, مہنگائی کی خبریں
9 مئی کیس میں عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور حامد رضا کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔