پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر، 100 انڈیکس 136,000 کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ریکارڈ تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 1,500 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 136,140 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ وزیراعظم نے اسے کاروباری اعتماد اور معاشی سمت کی درستگی کا ثبوت قرار دیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا؟ قیمتوں میں 6.60 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا ہونے کی تجویز ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے ہوگا۔
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سنر نے لندن چیمپئن شپ جیت لی

اٹلی کے عالمی نمبر ایک یانک سنر نے ومبلڈن 2025 کے فائنل میں اسپین کے کارلوس الکاریز کو شکست دے کر پہلی بار ومبلڈن کا ٹائٹل جیت لیا۔ سنر کا یہ کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلیم ہے۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی جانب سے ایس ایس پی یاسر آفریدی اور ایس پی خان زیب کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب

اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی یاسر آفریدی اور ایس پی خان زیب کے اعزاز میں آئی جی سید علی ناصر رضوی کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کینیا کے باغبانی فصلوں کے ڈائریکٹوریٹ کے 4 رکنی وفد کی TDAP چیف ایگزیکٹو سے اہم ملاقات دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے پر گفتگو

کینیا کے باغبانی فصلوں کے ڈائریکٹوریٹ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد TDAP کی چیف ایگزیکٹو مسٹر فیض احمد چدھڑ سے ملاقات کی۔ وفد آم کی پروسیسنگ کے لیے گرم پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس اور ویلیو ایڈڈ زرعی مشینری کی خریداری کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے۔ ملاقات میں کینیا میں مشترکہ پروسیسنگ سہولت کے قیام، پاکستانی چاول کی برآمدات، اور دوطرفہ تجارتی روابط بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وفد نے پاکستان کی زرعی صلاحیت، پروسیسنگ یونٹس اور TDAP کی "لُک افریقہ” پالیسی کی تعریف کی۔
PKK کی اسلحے سے دستبرداری ترکی کی تاریخ کے ایک تکلیف دہ باب کا اختتام ہے: ترک صدر اردگان

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کرد عسکریت پسند تنظیم PKK کی جانب سے غیر مسلح ہونے کے عمل کو ترکی کی شورش زدہ تاریخ کے ایک تکلیف دہ باب کے خاتمے سے تعبیر کیا ہے۔
سیف کے بعد کرینہ پر حملے کا انکشاف، بالی وڈ جوڑی خطرے میں؟

بالی ووڈ کے مشہور ادا کار سیف علی خان کی سیکیورٹی کی ذمہ دار کمپنی کے مالک رونیت رائے نے انکشاف کیا ہے کہ چھوٹے نواب پر ہونے والے حملے کے بعد ان کی اہلیہ کرینہ کپور پر بھی حملہ ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رونیت رائے نے مقامی چینل کو انٹرویو […]
کویتی دینار کی قدر میں کمی، پاکستانی روپے کے لیے خوشخبری؟

کویتی دینار اور پاکستانی روپے کے درمیان شرح مبادلہ میں آج معمولی کمی دیکھنے میں آئی، ایک کویتی دینار کی پاکستانی روپے میں قیمت930.03 رہی۔ ایک ماہ کے مسلسل اضافے کے بعد پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں کویتی دینار کی شرتح مبادلہ میں یہ معمولی کمی واقع ہوئی۔ 11 جولائی کو ایک کویتی دینار کی […]
سیاسی تحریک کا آغاز، 90 روز میں آر یا پار، بات فیصلہ سازوں سے ہوگی: علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 90 روزہ سیاسی تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ سازوں سے بات ہوگی، اب آر یا پار ہوگا۔
Helicobacter pylori بیکٹیریا سے ڈیڑھ کروڑ کینسر کیسز کا انکشاف

حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 2010 سے 2019 کے دوران دنیا بھر میں نوجوانوں میں معدے، آنتوں اور دیگر ہاضمے سے متعلق کینسر کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا، جس کی ممکنہ وجوہات میں ناقص غذا، ماحولیاتی عوامل اور طرزِ زندگی شامل ہیں۔