پاکستان، بنگلادیش عسکری تعاون کے نئے دور میں داخل — چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلادیش اہم پیش رفت قرار، دفاعی تعاون بڑھانے کا بھی عزم
اسلام آباد (رئیس الاخبار) :— پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان عسکری تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے بنگلادیش کے سرکاری دورے کے دوران دونوں ممالک کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دفاعی، سیکیورٹی اور تربیتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلادیش کے دوران چیف ایڈوائزر محمد یونس، نیول چیف ایڈمرل محمد نازم الحسن، ایئر چیف مارشل حسن محمود خان، اور پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کامرول حسن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی، عالمی جیو پولیٹیکل تبدیلیوں، اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے طے کیا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان عسکری روابط کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے، دفاعی ٹریننگ، انٹیلی جنس شیئرنگ اور جوائنٹ ایکسرسائزز کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
پاک بنگلادیش برادرانہ تعلقات کا عزم
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقاتوں کے دوران بنگلادیش کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان، باہمی اعتماد، مساوات اور احترام کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج دہشت گردی کے خلاف تجربات اور دفاعی صلاحیتوں کے تبادلے سے مشترکہ طور پر خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
تعلیمی و عسکری اداروں کے دورے
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلادیش کے دوران سلہٹ میں اسکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی۔
بنگلادیش کی عسکری قیادت نے پاکستان آرمی کے پیشہ ورانہ معیار، تجربے اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلادیش گارڈ آف آنر اور شہداء کو خراجِ عقیدت
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلادیش کے دوران سناکونجو میں جنرل مرزا کو ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
بعد ازاں انہوں نے یادگارِ شہداء "شِکھا انیربان” پر پھول چڑھائے اور شہداء بنگلادیش کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
خطے میں تعلقات کی نئی جہت
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بنگلادیش کے پی ایس او لیفٹینننٹ جنرل ایس ایم کامرول حسن نے راولپنڈی جی ایچ کیو میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی، جس میں دونوں ممالک نے بیرونی دباؤ سے آزاد پائیدار عسکری شراکت داری پر زور دیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، (general sahir shamshad visit bangladesh)جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلادیش خطے میں دفاعی سفارت کاری، عسکری تعاون اور اقتصادی استحکام کے نئے دور کی بنیاد رکھتا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش نے طے کیا ہے کہ دفاعی تعلقات کو جدید تقاضوں کے مطابق فروغ دیتے ہوئے خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
#ISPR
Rawalpindi, 27 October, 2025
General Sahir Shamshad Mirza, NI, NI (M), Chairman Joint Chiefs of Staff Committee (CJCSC), #Pakistan Army, while on an official visit to #Bangladesh, called on H.E. Mr. Muhammad Yunus, Chief Advisor of Bangladesh, Admiral Mohammad Nazmul… pic.twitter.com/g7nkoEXu6L
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) October 27, 2025










Comments 1