بلوچستان دہشت گرد حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 58 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 12 مختلف مقامات پر حملے کیے، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام حملے ناکام بنا دیے گئے۔ کارروائیوں میں 58 دہشت گرد ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے 10 جوان شہید ہو گئے۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 بڑے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ تنظیموں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 41 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں ضلع ہرنائی اور پنجگور میں کی گئیں، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوئی۔ صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے فورسز کی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
دہشت گردی کے خلاف خیبرپختونخوا میں 800 ارب خرچ، پھر بھی ترقی نظر نہیں آتی: وزیراعظم کا قومی ورکشاپ سے خطاب

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گزشتہ 15 برس کے دوران 800 ارب روپے فراہم کیے گئے، مگر خیبرپختونخوا میں وہ ترقی نظر نہیں آتی جو دیگر صوبوں میں دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب چاروں صوبے یکساں طور پر آگے بڑھیں۔
قومی بیانیے کے فروغ کے لیے قومی پیغامِ امن کمیٹی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی ملاقات، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم

قومی پیغام امن کمیٹی نے جی ایچ کیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات میں قومی بیانیے، داخلی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دہشت گردی پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، دہشت گردوں کی سہولت کاری کا الزام مسترد: پی ٹی آئ رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس

پاکستان تحریک انصاف نے دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک قومی مسئلہ ہے جس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
بیجنگ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی وزیر برائے عوامی سیکیورٹی وانگ ژیاؤ ہونگ سے ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ میں چینی وزیر سے ملاقات کے دوران اسلام آباد میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا۔
لکی مروت سیمنٹ فیکٹری کی بس پر بم دھماکا، ایک کارکن جاں بحق، دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی

لکی مروت کے علاقے نواردہ خیل میں سیمنٹ فیکٹری کے کارکنوں کو لے جانے والی بس پر بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کیا۔
لکی مروت اور بنوں میں دہشت گرد حملے، ٹریفک پولیس کے تین اہلکار سمیت چار پولیس اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں دہشت گردی کے دو واقعات میں ٹریفک پولیس کے تین اہلکار اور ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہو گئے۔ لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جبکہ بنوں میں کانسٹیبل کو گھر سے ڈیوٹی جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پشاور پولیس کی بڑی کارروائی: خطرناک ٹارگٹ کلر گینگ پشاور کا سرغنہ سمیت خاتمہ

پشاور پولیس نے ٹارگٹ کلرز کے خطرناک گینگ کو نشانہ بنا کر شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
قومی یکجہتی و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،273ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں دوٹوک اعلان

کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے قومی یکجہتی، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی، جرائم اور سیاسی مفادات کے گٹھ جوڑ کو مسترد کر دیا۔