اسلام آباد، پشاور اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں واقع تھا

اسلام آباد، پشاور اور خیبرپختونخوا میں 5.3 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد، پشاور اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

گلگت بلتستان میں زلزلہ: غذر، ہنزہ اور نگر میں شدید جھٹکے، خوف و ہراس

گلگت بلتستان میں زلزلہ کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے

گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہنزہ اور نگر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

خضدار اور گردونواح میں 3.3 شدت کا زلزلہ، مرکز خضدار سے تقریباً 70 کلومیٹر مغرب میں

خضدار اور گردونواح میں 3.3 شدت کا زلزلہ

بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 70 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ واپس لے لی گئی، 30 افراد زخمی

جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ واپس لے لی گئی

جاپان میں 7.5 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی گئی۔ زلزلے نے شمال مشرقی علاقوں کو شدید جھنجوڑا، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد زخمی اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوئے۔ 90 ہزار سے زائد رہائشی اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوئے۔