ٹرمپ کا عاصم منیر کو فون، ایران سے مذاکرات کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، رائٹرز کے مطابق امریکا نے پاکستان سے ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی۔
شامی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

شام کے وزیر خارجہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، دورے کے دوران پاکستان اور شام کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر اہم بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ آج سے شروع ہو رہا ہے، جہاں وہ دو روزہ سرکاری دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر اہم تبادلہ خیال متوقع ہے۔
غیر ملکی صحافیوں کے لیے نئی ہدایات، اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے باہر رپورٹنگ کے لیے این او سی لازمی

حکومت پاکستان نے نئی فارن میڈیا گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے باہر رپورٹنگ کے لیے غیر ملکی صحافیوں پر وزارت اطلاعات سے این او سی حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔
سونے کی قیمت میں اضافہ: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں گولڈ کی قیمتیں بلند ترین سطح پر

سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات کی خبروں کے بعد عالمی گولڈ مارکیٹ میں تیزی آئی، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے تک پہنچ گیا۔
لکی مروت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے

لکی مروت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کرتے ہوئے کئی دہشتگرد ہلاک کر دیے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
Honda CD 70 Dream پاکستان میں نئے گرافکس کے ساتھ متعارف، فیچرز وہی پرانے

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں Honda CD 70 Dream کا نیا ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ نئی موٹرسائیکل میں صرف نئے گرافکس اور اسٹیکرز شامل کیے گئے ہیں جبکہ 72 سی سی انجن، 4 اسپیڈ گیئر باکس، ڈرم بریکس اور دیگر تمام فیچرز پہلے جیسے ہی برقرار رکھے گئے ہیں۔ کمپنی نے تاحال نئی قیمت کا اعلان نہیں کیا۔
اسحاق ڈار کی زیرصدارت قونصلر خدمات کا جائزہ، ڈیجیٹل نظام اور عوامی سہولتوں پر زور

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قونصلر خدمات کے جائزہ اجلاس میں شہریوں کو بروقت اور معیاری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قونصلر خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن، شفافیت اور صبح و شام کی شفٹوں کے اجراء پر زور دیا۔
پاکستان کا 16 ہزار افغان شہریوں کو انسانی بنیادوں پر قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

پاکستان نے انسانی بنیادوں پر تقریباً 16 ہزار افغان خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں کے قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق قانونی ویزا یا سفری دستاویزات رکھنے والے کسی افغان شہری کو ملک سے بے دخل نہیں کیا گیا۔
ایل پی جی قیمت لاہور: اوگرا نرخ 241 روپے، مارکیٹ میں 450 روپے فی کلو تک فروخت

لاہور میں اوگرا کی مقررہ قیمت کے برعکس ایل پی جی 400 سے 450 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہے اور متعلقہ ادارے فوری کارروائی کریں۔