چین میں پاکستانی سفارتخانے میں 79واں جشن آزادی، قومی پرچم لہرایا گیا

چین میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کا 79واں جشن آزادی قومی جوش و جذبے اور پروقار انداز میں منایا۔ تقریب میں قومی پرچم لہرایا گیا، بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور طلبہ نے خصوصی پرفارمنس پیش کی۔