ہنہ اوڑک دھرنا ختم: وزیراعلیٰ بلوچستان سے مذاکرات کامیاب

کوئٹہ میں ہنہ اوڑک سانحے کے خلاف پانچ روز سے جاری احتجاجی دھرنا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا، جبکہ اغوا کیے گئے تمام 11 افراد بھی بازیاب کرالیے گئے۔
پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، راکٹ فیوز، آئی ای ڈیز اور مواصلاتی سامان برآمد کیا گیا۔