جہلم مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار، بعد 30 دن کیلئے جیل منتقل

جہلم انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

جہلم پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو ایک متنازع ویڈیو بیان کے بعد تھری ایم پی او آرڈیننس کے تحت گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے۔ ان کی اکیڈمی کو بھی سیل کر دیا گیا ہے جبکہ داخلی راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے تاکہ امن و امان برقرار رہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام شہر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کیا گیا۔ مرزا کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیانات سے مذہبی اختلافات کو ہوا ملتی ہے، جبکہ ان کے حامی اس گرفتاری کو اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن قرار دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی مرزا کی گرفتاری کے بعد حامیوں اور مخالفین کے درمیان شدید بحث چھڑ گئی ہے اور عوامی رائے تقسیم ہو چکی ہے۔

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:14 AM
طلوع آفتاب04:58 AM
ظہر12:10 PM
عصر03:54 PM
مغرب07:22 PM
عشاء09:06 PM