کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی

کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت ڈبل سواری اور 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

بلوچستان میں بلوچ خاندان پر حملہ: خواتین و بچوں سمیت بے گناہ افراد قتل

بلوچستان میں بلوچ خاندان پر حملہ کی جائے وقوعہ

بلوچستان کے علاقے بلیدہ میناز میں ایک افسوسناک حملے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ واقعے نے ملک بھر میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

کوئٹہ اختر مینگل کی گاڑی پر دھماکا ، 5افراد جاں بحق اور 29 زخمی

اختر مینگل کی گاڑی پر دھماکا

کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر بی این پی مینگل کی ریلی پر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے۔ دھماکا جلسے کے اختتام کے بعد پارکنگ ایریا میں ہوا۔ حکومت بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ سطح تحقیقات کا اعلان کیا ہے جبکہ بی این پی قیادت محفوظ رہی۔ یہ واقعہ بلوچستان میں سیاسی اجتماعات کی سیکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑا کرتا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ، بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور محسن نقوی کی ملاقات کا منظر

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات، نئی زائرین پالیسی، بلوچستان کے امن و امان، اور گوادر سیف سٹی منصوبے پر تفصیلی گفتگو۔ زائرین کے لیے سہولتوں میں بہتری اور سیکیورٹی کے نئے اقدامات زیر غور۔

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:14 AM
طلوع آفتاب04:57 AM
ظہر12:09 PM
عصر03:54 PM
مغرب07:21 PM
عشاء09:05 PM