جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حاجیوں کی واپسی پیر سے شروع، انتظامات مکمل

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حاجیوں کی واپسی کے موقع پر حجاج کرام کا استقبال

سعودی عرب سے فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی بعد از حج پرواز یکم جون بروز پیر کی دوپہر ایک بج کر پانچ منٹ پر لینڈ کرے گی۔ ائیر سیال کی اس فلائٹ کے مسافروں کا استقبال صوبائی و وفاقی وزراء اور ڈائریکٹر حج پھولوں کے ہار پہنا کر کریں گے۔ حج ڈائریکٹریٹ نے آمد کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]