سندھ میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کر گئی، 53 بچوں کا انتقال، 2 ہزار سے زائد متاثر

سندھ میں خسرہ کی وبا تشویشناک صورتحال اختیار کر گئی ہے جہاں رواں سال 2 ہزار سے زائد بچے متاثر جبکہ 53 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ماہرین صحت نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ اس قابلِ تدارک بیماری سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔
خسرہ اور روبیلا مہم: سکولوں میں حفاظتی ٹیکوں کا اہم اقدام

محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی مشترکہ مہم کے تحت خیبرپختونخوا میں 17 تا 28 نومبر 2025 کو “خسرہ اور روبیلا مہم” چلائی جائے گی، جس میں 6 ماہ سے 5 سال تک عمر کے بچوں کو اسکولوں میں ٹیکے لگائے جائیں گے۔