پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات، وزیراعلیٰ نے ہنگامی اجلاس بلا لیا

کے پی اسمبلی اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کی خبر پر مشاورت

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کی اطلاعات کے بعد سیاسی بحران پیدا ہو گیا۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے ناراض ارکان کو منانے اور بجٹ پر مشاورت کے لیے کل شام 7 بجے اجلاس طلب کر لیا ہے، جبکہ دوسری طرف ناراض گروپ نے بھی اپنے مطالبات طے کرنے کے لیے کل سہ پہر 4 بجے الگ بیٹھک بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔