مستونگ میں سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ، جج عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین جاں بحق جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔