طوفانی بارشوں کی پیشگوئی: خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان

طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، آج رات خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کا خدشہ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق : آج رات اورکل ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اوربر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ضلعی و ریسکیو ادارے الرٹ پر ہیں۔