سی اسپارک 2026: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا بحری مشق کا معائنہ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار

سی اسپارک 2026 کے دورے کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے مختلف بحری جہازوں، کریکس کے علاقے اور نیول تنصیبات کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران ملٹی ڈومین آپریشنز اور خودکار سسٹمز کا وسیع پیمانے پر عملی مظاہرہ کیا گیا، امیرالبحر نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔