گوادر عمان فیری سروس کو کابینہ کی منظوری | تجارت و سیاحت کو فروغ

گوادر عمان فیری سروس کو وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر بحری امور کے مطابق جلد مفاہمت نامے پر دستخط ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کو بے پناہ فروغ ملے گا۔ گوادر پورٹ خطے کا اہم تجارتی ہب بننے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، ملکی و علاقائی امور پر تفصیلی مشاورت

اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاست، سیکیورٹی، معاشی استحکام اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں کی رپورٹ پیش کی جبکہ صدر زرداری نے قومی استحکام، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی فلاح پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان میں جمہوری تسلسل اور معاشی ترقی ہی قومی کامیابی کی ضمانت ہے۔
پاکستان ہمارا سدا بہار شراکت دار ہے، پاک چین آہنی دوستی ناقابلِ شکست؛ چینی وزارتِ خارجہ

چین نے پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین آہنی دوستی ناقابلِ شکست ہے، امریکا سے تعلقات سے مفادات متاثر نہیں ہوں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی قیادت – قومی وقار اور عالمی کردار کی نئی تعبیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خصوصی مضمون میں کہا ہے کہ پاکستان کی اصل طاقت سیاسی و عسکری اتحاد اور قومی یکجہتی میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اب عالمی فیصلوں میں باوقار کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ دفاعی و معاشی محاذ پر نئی کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔
پاک چین سرمایہ کاری : وزیراعظم کی بیجنگ میں چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں

وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں جن میں سرمایہ کاری، صنعتی تعاون، سی پیک کے دوسرے مرحلے اور اسپیشل اکنامک زونز میں شراکت داری پر اہم بات چیت ہوئی۔
بلوچستان اور کے پی دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور کے پی دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، اور پاکستان اس معاملے کو عالمی و علاقائی فورمز پر اٹھاتا رہے گا۔
ایس سی او نمائشی ایریا چین پاکستان اقتصادی تعاون کا اہم پلیٹ فارم

ایس سی او نمائشی ایریا چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے والا کلیدی پلیٹ فارم بن چکا ہے، جو سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت نئی کامیابیوں کی راہ ہموار کر رہا ہے
پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسلام آباد میں پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی اہم ملاقات میں کہا گیا کہ پاک–چین تعلقات چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔ ملاقات میں سی پیک، علاقائی سلامتی اور عسکری تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات ، سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات میں پاکستان–چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور سی پیک کے تحفظ پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے ایک بار پھر “آہنی بھائی چارے” پر اعتماد کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی اہم ملاقات میں سی پیک کے دوسرے مرحلے، دوطرفہ تعاون اور خطے میں امن پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کی “آہنی دوستی” اور ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔