پاکستان 2027 میں SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار

پاکستان 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اسحاق ڈار نے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے تمام منصوبے اور انتظامات مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم کا دورہ چین: شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ چین پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ دورے کے دوران وہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے، صدر شی جن پنگ اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ انویسٹمنٹ کانفرنس اور دوسری جنگ عظیم کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ یہ دورہ پاک-چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا سنگِ میل ہے۔