پاکستان کا 16 ہزار افغان شہریوں کو انسانی بنیادوں پر قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

افغان شہریوں کے قیام میں توسیع سے متعلق دفتر خارجہ کی پریس بریفنگ

پاکستان نے انسانی بنیادوں پر تقریباً 16 ہزار افغان خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں کے قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق قانونی ویزا یا سفری دستاویزات رکھنے والے کسی افغان شہری کو ملک سے بے دخل نہیں کیا گیا۔

پاکستان کی سفارتکاری کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ پاکستان کی سفارتکاری اور بھارتی پروپیگنڈے پر بریفنگ

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، تاہم بھارت ان کوششوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ پاکستان نے افغان طالبان سے دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

پاکستان کو 6 نومبر کے پاک افغان مذاکرات سے مثبت نتائج کی امید ہے، دفترِ خارجہ

دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران نومبر کے پاک افغان مذاکرات پرگفتگو کرتے ہوئے

اسلام آباد میں دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو 6 نومبر کو افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے مثبت نتائج کی امید ہے۔ استنبول میں چار روزہ مذاکرات کے بعد پاکستان نے واضح کیا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ ترجمان نے قطر اور ترکیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکراتی عمل جاری رکھے گا۔