اسرائیلی حملے غزہ میں شدت اختیار کر گئے، النور ٹاور مکمل تباہ

اسرائیلی حملے غزہ میں

غزہ میں جاری اسرائیلی حملے، انسانی جانیں اور انفراسٹرکچر خطرے میں غزہ پر اسرائیلی بمباری: صورتحال تشویشناک حالیہ دنوں میں اسرائیلی حملے غزہ میں شدید ہو چکے ہیں، اور ان کا دائرہ اب شہری علاقوں، اسپتالوں، اسکولوں اور رہائشی عمارات تک پھیل چکا ہے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے واضح طور پر اعلان […]

اسرائیل کا قطر دوحہ حملہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ محفوظ رہےجبکہ انکے بیٹے اور معاون شہید

دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں خلیل الحیہ محفوظ، 6 افراد شہید

دوحہ — قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ محفوظ رہے، تاہم ان کے بیٹے اور معاونین سمیت کم از کم 6 افراد شہید ہوئے۔ یہ حملہ امریکی تجویز کردہ جنگ بندی کے دوران کیا گیا، جس سے خطے میں شدید سفارتی اور عسکری بحران پیدا ہو گیا۔ قطر، ایران، ترکی اور دیگر عرب ممالک نے اس کارروائی کی شدید مذمت کی۔

غزہ کی صورتحال اسرائیلی حملوں میں مزید 75 فلسطینی شہید، بھوک نے 10 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا

غزہ کی صورتحال اسرائیلی حملوں اور بھوک سے متاثر فلسطین

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور بھوک کے سبب انسانی بحران شدید ہو گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 85 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں بچے اور امداد کے متلاشی شامل ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق مجموعی طور پر 62,895 افراد شہید اور ایک لاکھ 58,895 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہری بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہیں، ہسپتال اور طبی مراکز محدود وسائل کے باعث دباؤ کا شکار ہیں، اور بچوں کی حالت سب سے زیادہ تشویشناک ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری امداد کی اپیل کر رہی ہیں۔ عالمی برادری کی بروقت مداخلت کے بغیر اس المیے کے اثرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

غزہ جنگ بندی : حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے نئے منصوبے کو قبول کرلیا

حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی منصوبہ قبول کرنے کے بعد فلسطینی عوام کی امیدیں

فلسطینی تنظیم حماس نے مصر اور قطر کی ثالثی سے پیش کردہ جنگ بندی منصوبہ قبول کر لیا ہے۔ منصوبے میں 60 روزہ جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی، اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی شامل ہے۔ 22 ماہ سے جاری خونریز جنگ کے بعد اس پیش رفت سے امن کی امیدیں بڑھ گئی ہیں جبکہ اب فیصلہ اسرائیل کے ہاتھ میں ہے۔

غزہ کے لیے 22 ہزار امدادی ٹرکوں کا داخلہ اسرائیل نے بند کر دیا

اسرائیل

غزہ میں انسانی بحران: اسرائیل نے 22 ہزار امدادی ٹرک روک دیے، غزہ میڈیا آفس کا عالمی برادری سے فوری مطالبہ غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایک اور متنازعہ اقدام کے تحت 22 ہزار سے زائد انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ […]

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]