لاہور میں تیز بارش اور ژالہ باری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ مال روڈ، جیل روڈ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ واسا نے نکاس آب کے لیے عملہ فیلڈ میں تعینات کردیا۔