ہائی اوکٹین قیمت اضافہ کیس: لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، عوام کیلئے بڑا ریلیف متوقع

ہائی اوکٹین قیمت اضافہ کیس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست گزار نے لیوی میں غیر معمولی اضافے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے قیمتوں کے تعین کا فارمولا طلب کر لیا۔
سونے کی قیمت میں اضافہ: عالمی کشیدگی کے باعث سونا دوبارہ مہنگا، پاکستان میں بڑی چھلانگ

سونے کی قیمت میں اضافہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے، عالمی کشیدگی کے باعث سونا مہنگا جبکہ پاکستان میں فی تولہ قیمت میں 16 ہزار سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
چینی درآمد ٹیکس چھوٹ میں توسیع: حکومت کا بڑا فیصلہ، شرح کم کر کے 5 فیصد

چینی درآمد ٹیکس چھوٹ میں توسیع کرتے ہوئے حکومت نے سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کو نمایاں حد تک کم کر دیا، نئی پالیسی 28 فروری 2026 تک نافذ رہے گی۔
تیل کی قیمتوں میں اضافہ: عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان میں ہائی آکٹین پر بڑی لیوی

تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر جاری ہے، جہاں خام تیل 100 ڈالر سے اوپر جاچکا ہے، وہیں پاکستان میں حکومت نے ہائی آکٹین پر لیوی بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کردی ہے، جس سے مہنگائی کے اثرات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
بجلی مہنگی: نیپرا نے فی یونٹ 35 پیسے اضافے کی منظوری دے دی، صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 35 پیسے اضافہ کیا گیا جس سے عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بجلی کے فکسڈ چارجز میں ریکارڈ اضافہ: وفاقی حکومت کا عوام پر نیا بوجھ

وفاقی حکومت نے بجلی کے سنگل اور تھری فیز میٹرز پر منظور شدہ لوڈ کے مطابق فکسڈ چارجز میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔ پروٹیکٹڈ صارفین سے لے کر بھاری یونٹ استعمال کرنے والوں تک، سب کو اب ماہانہ بنیادوں پر فکسڈ رقم ادا کرنی ہوگی۔
پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل 7.32 روپے مہنگا، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرول 5 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 7.32 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے اگلے پندرہ روز کے لیے ہوگا، جس کے بعد پیٹرول 258.17 اور ڈیزل 275.70 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
سونے کی قیمت آج پھر بڑھ گئی، عوام کیلئے خریداری مزید مشکل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث سونا عام شہریوں کی پہنچ سے مزید دور ہوتا جا رہا ہے۔
رمضان المبارک سے قبل مہنگائی میں اضافہ، 12 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

رمضان المبارک سے قبل ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں ٹماٹر، پیاز، لہسن، چینی اور دالوں سمیت 12 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھ کر 4.84 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جس نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا

ملک کی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 35 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔