وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلوے پر اجلاس، نظام کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے اقدامات پر بریفنگ

اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کے امور سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں ریلوے کی بحالی، جدید کاری، بین الاقوامی رابطوں اور آؤٹ سورسنگ کے جامع پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ ریلوے کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے قانونی و معاشی ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں ٹرائی نیشن سیریز میں شریک پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ تقریب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات اور دونوں ممالک کے سفارتی نمائندے شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے کھلاڑیوں کے جذبے، مہارت اور کھیل کے دوران لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ تینوں ٹیموں کی پاکستان آمد بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور اسپورٹس سفارت کاری کے فروغ میں اہم قدم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف: ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن معیشت کیلئے اہم، کراچی سرکلر ریلوے جدید خطوط پر بحال ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی ملکی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔ کراچی کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور شالیمار ایکسپریس کی نئی شکل و صورت کے افتتاح پر انہوں نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت مل کر کراچی سرکلر ریلوے کو جدید تقاضوں کے مطابق بحال کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹرینیں، آؤٹ سورسنگ ماڈل اور اسٹیشن اپ گریڈیشن ریلوے کی بحالی کا اہم حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف اوراردن کے شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات، دوطرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے کا عزم

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور اردن کے درمیان اسٹریٹجک، اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی فورمز پر مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں غزہ صورتحال، خطے کی سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
کل اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران وہ وزیراعظم، صدر اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ انہیں پاکستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھی دیا جائے گا۔ دورے میں دفاعی، اقتصادی اور سیاسی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔
وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین نے حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس جسٹس امین الدین نے حلف اٹھالیا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری مؤخر

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو 27ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لے لیا، پیپلز پارٹی نے چند نکات مسترد کر دیے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی مشاورت اور تجاویز پر غور

ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی اختیارات شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

ریاض (رئیس الاخبار) — وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امور، سرمایہ کاری، توانائی منصوبوں اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ یہ ملاقات پاک-سعودی تعلقات کے نئے دور کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے، حکومت توانائی بحران کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔