مریم نواز کی اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم : غریب کسانوں کو صرف 100 روپے سالانہ لیز پر 4 ایکڑ زرعی زمین دینے کا اعلان

اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز زرعی زمین کی قرعہ اندازی کرتے ہوئے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "اپنا کھیت اپنا روزگار” اسکیم کے تحت 30 ہزار بے زمین خاندانوں میں ایک لاکھ 21 ہزار ایکڑ زرعی زمین تقسیم کرنے کا اعلان کردیا، مستحق کسانوں کو صرف 100 روپے سالانہ لیز پر چار ایکڑ زمین اور 2 لاکھ روپے مالی امداد بھی دی جائے گی۔