مولڈووا کے وزیر اعظم الیگزینڈرو مونٹیانو مستعفی

مولڈووا کے وزیر اعظم الیگزینڈرو مونٹیانو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ صدر مایا ساندو نے نئے وزیراعظم کی تقرری تک انہیں عبوری ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کردی، جبکہ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی مشاورت جلد شروع ہوگی۔
سربیا کے صدر الیکساندر ووچچ نے استعفے کا اعلان کر دیا، آئندہ چند ہفتوں میں عہدہ چھوڑ دیں گے

سربیا کے صدر الیکساندر ووچچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ استعفے کے بعد بھی وہ اپنی جماعت کی حمایت جاری رکھیں گے جبکہ قبل از وقت انتخابات کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔
لتھوانیا کی وزیر اعظم اینگا روگینن مستعفی، سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا

لتھوانیا کی وزیر اعظم اینگا روگینن نے پارٹی دباؤ اور حکومتی اتحاد میں اختلافات کے بعد اچانک استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد ملک میں سیاسی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔