وزیراعظم شہباز شریف اور گلوبل فنڈ وفد کی ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے گلوبل فنڈ کے وفد سے ملاقات میں پاکستان میں ٹی بی، ایچ آئی وی اور ملیریا کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔