ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی

پاکستان میں ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے مختلف شہروں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظرنہیں آیا، 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ آج 24 اگست 2025 کو ملک کے کسی حصے میں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس بنا پر پاکستان میں یکم ربیع الاوّل 26 اگست کو اور 12 ربیع الاوّل (عید میلاد النبی ﷺ) بروز ہفتہ 6 ستمبر 2025 کو منائی جائے گی۔
سعودی عرب میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا،پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے جبکہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ربیع الاول کے چاند کی رویت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سعودی حکومت کے مطابق 24 اگست 2025 کو یکم ربیع الاول ہوگا اور 12 ربیع الاول (4 ستمبر) کو عید میلاد النبی ﷺ منائی جائے گی۔ پاکستان میں موسم کے باعث رویت کا فیصلہ رات کو متوقع ہے۔