200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی سبسڈی برقرار رہے گی، اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے واضح کیا ہے کہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے مستحق صارفین کی سبسڈی ختم نہیں کی جا رہی۔ صارفین کے میٹرز کو QR کوڈ سے منسلک کیا جائے گا تاکہ مستحق افراد کی درست نشاندہی کی جا سکے۔ حکومت کے مطابق توانائی اصلاحات، آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی اور ڈسکوز نقصانات میں کمی سے اربوں روپے کی بچت ہوئی ہے۔
لیسکو نیٹ میٹرنگ ٹیرف نافذ، سولر صارفین کو 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کریڈٹ

لیسکو نے نیپرا کی منظوری کے بعد نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی خریداری کا نیا ٹیرف نافذ کر دیا، جس کے تحت اب ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس پر 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے حساب سے کریڈٹ دیا جائے گا۔