لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں 6.3 شدت کا زلزلہ، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

لاہور، اسلام آباد اور ملک کے مختلف شہروں میں 6.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش میں تھا جبکہ آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، 5.3 شدت ریکارڈ

اسلام آباد — وفاقی دارالحکومت اور شمالی پاکستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا، جس کی گہرائی 234 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔