لودھراں ہزارہ ایکسپریس حادثہ: انجن اور 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، تمام مسافر محفوظ

لودھراں ریلوے اسٹیشن پر ہزارہ ایکسپریس اوورشوٹ ہونے کے باعث انجن اور دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق تمام مسافر محفوظ رہے جبکہ ٹرین کو نئے انجن کے ساتھ دوبارہ روانہ کر دیا گیا۔
بلھے شاہ پسنجر ٹرین 17 جولائی سے بحال، پاکستان ریلویز کا اعلان

پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کیلئے بلھے شاہ پسنجر ٹرین 17 جولائی 2026 سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا، ٹرین لاہور، قصور اور پاک پتن کے درمیان روزانہ چلائی جائے گی۔
شالیمار ایکسپریس حادثہ خانیوال کے قریب بوگی پٹڑی سے اتر گئی، تمام مسافر محفوظ

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی خانیوال ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، جس کے باعث ٹرین کو تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔
پاکستان ریلوے کی عیدالاضحیٰ کمائی 90 کروڑ روپے سے تجاوز، 4 لاکھ مسافروں نے سفر کیا

عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں پاکستان ریلوے نے ریکارڈ 90 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد آمدن حاصل کی، جبکہ 4 لاکھ کے قریب مسافروں نے ٹرینوں کے ذریعے سفر کیا۔
تیز گام ایکسپریس ڈی ریل، راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

راولپنڈی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس سہالہ اور چک لالہ کے درمیان پٹڑی سے اتر گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلوے پر اجلاس، نظام کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے اقدامات پر بریفنگ

اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کے امور سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں ریلوے کی بحالی، جدید کاری، بین الاقوامی رابطوں اور آؤٹ سورسنگ کے جامع پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ ریلوے کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے قانونی و معاشی ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف: ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن معیشت کیلئے اہم، کراچی سرکلر ریلوے جدید خطوط پر بحال ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی ملکی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔ کراچی کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور شالیمار ایکسپریس کی نئی شکل و صورت کے افتتاح پر انہوں نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت مل کر کراچی سرکلر ریلوے کو جدید تقاضوں کے مطابق بحال کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹرینیں، آؤٹ سورسنگ ماڈل اور اسٹیشن اپ گریڈیشن ریلوے کی بحالی کا اہم حصہ ہیں۔