جیٹ فیول 56 روپے 97 پیسے سستا، نئی قیمت 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی بڑی کمی کردی۔ 56.97 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 238.87 روپے مقرر ہوگئی، جس سے فضائی کرایوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
امریکا کیلئے براہ راست پروازیں ، بحالی کیلئے بڑی پیشرفت

پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن، امریکی ایوی ایشن ٹیم جنوری میں آڈٹ کرے گی۔ کامیاب آڈٹ کی صورت میں پروازوں کی بحالی متوقع۔