اب بانی بھی کہیں تو وزیراعلیٰ نہیں بنوں گا: علی امین گنڈاپور کا دوٹوک اعلان

خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ اب وہ کسی بھی صورت وزیراعلیٰ کے عہدے پر واپس نہیں آئیں گے، چاہے بانی چیئرمین بھی ان سے کہہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا فیصلہ اصولی اور حتمی ہے، صوبے کے مفاد میں استعفیٰ فوراً منظور کیا جائے تاکہ حکومت اور عوامی کام متاثر نہ ہوں۔
وزارتِ اعلیٰ سےعلی امین گنڈاپور کا استعفیٰ، دستخط کے بعد استعفی گورنر کو بھجوا دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا، استعفی پر دستخط کر کے گورنر کو بھجوا دیا. عمران خان کی مشاورت سے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے نئے نوجوان وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی ،عمران خان کا فیصلہ ایک نئی شروعات

پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں قیادت کی تبدیلی کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا کر نوجوان رہنما سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اور متحرک رہنما ہیں، جنہوں نے اپنی کارکردگی اور عوامی رابطوں سے جلد مقبولیت حاصل کی۔ ان کا ایجنڈا تعلیم، روزگار اور امن کے فروغ پر مبنی ہے۔
سانحہ نو مئی عدالت کا فیصلہ، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد سمیت 18 کو سزائیں

سانحہ نو مئی عدالت کا فیصلہ: شاہ محمود بری، یاسمین راشد اور دیگر کو سزائیں سانحہ نو مئی عدالت کا فیصلہ اور اس کی اہمیت پاکستان کی سیاست میں سانحہ نو مئی ایک ایسا باب ہے جس نے ملکی تاریخ پر گہرے نقوش چھوڑے۔ عدالت نے حالیہ دنوں میں سانحہ نو مئی عدالت کا فیصلہ […]
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع – اسلام آباد کورٹ

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ عدالت نے عمران خان کو 9 مئی واقعات اور دیگر مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے حکم کو برقرار رکھا، جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت بھی 7 اکتوبر تک بڑھا دی گئی۔
پنجاب سینیٹ نشست ضمنی الیکشن: اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد پولنگ جاری

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا عمل جاری ہے۔ اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر (ن) لیگ کے رانا ثنااللہ اور سلمیٰ اعجاز میدان میں ہیں۔ 363 اراکین اسمبلی اپنا ووٹ ڈالیں گے جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے پولنگ کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا ہے۔
توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سماعت اڈیالہ جیل میں آج ہوگی

توشہ خانہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں ہوگی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوں گے جبکہ وکلاء کی جانب سے جرح بھی متوقع ہے۔
توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مزید گواہوں کے بیانات

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مزید گواہوں کے بیانات قلمبند توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مزید گواہوں کی شہادتیں قلمبند، سماعت 8 ستمبر تک ملتوی راولپنڈی – پاکستان کی سیاسی اور عدالتی تاریخ کے ایک اہم اور […]
بیرسٹر گوہر بیان: چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا عہدیداران کو ہٹایا جا رہا ہے، بات چیت کیسے ممکن؟

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے عہدیداران کو ہٹایا جا رہا ہے، ایسے میں مذاکرات کیسے ممکن ہیں؟ انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سب کو آئین کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
پی ٹی آئی میں بڑائی کی جنگ پارلیمانی کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کا ٹکراؤ

پی ٹی آئی میں بڑائی کی جنگ شدت اختیار کر گئی، پارلیمانی کمیٹی نے سیاسی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت غیر منتخب اراکین پر اعتراضات، اختلافات مزید گہرے ہونے لگے