پنجاب میں دھواں دار بارشوں کا الرٹ، لاہور سمیت کئی شہروں میں ژالہ باری کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور اور دیگر شہروں میں تیز ہواؤں، گرج چمک، موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
لاہور میں تیز بارش اور ژالہ باری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ مال روڈ، جیل روڈ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ واسا نے نکاس آب کے لیے عملہ فیلڈ میں تعینات کردیا۔
اسلام آباد موسلادھار بارش: نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، واسا نے ہائی الرٹ جاری کیا

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں کئی علاقے زیرآب آگئے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک بلند ہوگئی۔ واسا نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔