باجوڑ آئی ڈی دھماکا: ترغاؤ برنگ میں ایک شخص جاں بحق

باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے ترغاؤ میں آئی ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بلاول بھٹو کا بجٹ اجلاس سے واک آؤٹ، گلگت بلتستان کا الیکشن کسی صورت چھیننے نہیں دیا جائے گا

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا اور پارلیمنٹ سے روانہ ہو گئے، تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی مکمل طور پر اجلاس سے باہر نہیں ہو رہی۔
سندھ میں ہیٹ ویو کی شدت کم، کل سے موسم بہتر ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں جاری ہیٹ ویو کی صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان ہے، جبکہ مختلف اضلاع میں آندھی اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان جنیوا میں مذاکرات کا امکان، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کل دورہ پاکستان بھی متوقع

ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان جنیوا میں ملاقات کا امکان ہے، جس میں مذاکرات کو آگے بڑھانے پر بات ہو سکتی ہے۔ تاہم فریقین کے درمیان اعتماد کا فقدان اور خطے میں کشیدگی اہم رکاوٹ قرار دی جا رہی ہے۔
موٹروے ایم ون پر افسوسناک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

موٹروے ایم ون پر کرنل شیرخان انٹرچینج کے قریب حادثے میں سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوا۔
ایلون مسک کی دولت میں ریکارڈ اضافہ، 2025 میں ہر منٹ لاکھوں ڈالر کا اضافہ سامنے آگیا

نئی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں 2025 کے دوران ہر منٹ تقریباً 10 لاکھ ڈالر سے زائد اضافہ ہوا، جس نے انہیں دنیا کا سب سے امیر ترین شخص بننے کے قریب کر دیا ہے۔
کراچی حیدرآباد ترقیاتی پیکج: وزیراعظم اور ایم کیو ایم میں 25 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر کراچی اور حیدرآباد کیلئے 25 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی حمایت کردی، جبکہ آئینی ترمیمی بل اور بلدیاتی نظام سے متعلق معاملات پر بھی اہم پیشرفت ہوئی۔
وفاقی بجٹ 2026-27 آج پیش ہوگا، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی بجٹ 2026-27 آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے، ٹیکس ریلیف، الیکٹرک گاڑیوں کیلئے مراعات اور نئے مالی اہداف شامل ہونے کا امکان ہے۔
گڈانی میں غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 3,717 بوتلیں برآمد

گڈانی کے ساحلی علاقے میں محکمہ ایکسائز بلوچستان اور پاک بحریہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران 3,717 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر کے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
نواز شریف جدہ پہنچ گئے، نجی دورے پر سعودی عرب آمد، عمرہ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نجی دورے پر جنیوا سے جدہ پہنچ گئے۔ سعودی عرب میں قیام کے دوران وہ عمرہ ادا کریں گے، روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔