کراچی میں یومِ آزادی کی رات ہوائی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 94 زخمی

کراچی میں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 94 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
نادرا نے نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا

نادرا نے خود انحصاری اور ڈیجیٹل شناخت کی آسان و محفوظ تصدیق کے لیے نیا چِپ کے بغیر قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا۔ پولی کاربونیٹ سے تیار کارڈ میں محفوظ QR کوڈ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
گوگل کا یومِ آزادی پر پاکستان کو خوبصورت ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین

پاکستان کے 79ویں یوم آزادی پر گوگل نے اپنے ہوم پیج کا لوگو تبدیل کرکے سبز و سفید تھیم پر مبنی خصوصی ڈوڈل پیش کردیا، جس کے ذریعے ڈیجیٹل دنیا میں بھی پاکستان کے جشن آزادی کی جھلک نمایاں ہوگئی۔
بلوچستان کے وزیرِ داخلہ میر ضیاء لانگو کے قافلے پر حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ گرو میں نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ وزیر داخلہ محفوظ رہے۔
سعودی عرب کی قیادت میں 13 ممالک کی میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں شمولیت

سعودی عرب کی قیادت میں قائم میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں 13 ممالک نے باضابطہ شمولیت اختیار کرلی۔ پہلے دور میں اتحاد کے نائب کمانڈر کا منصب پاکستان کے پاس ہوگا۔
چین میں پاکستانی سفارتخانے میں 79واں جشن آزادی، قومی پرچم لہرایا گیا

چین میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کا 79واں جشن آزادی قومی جوش و جذبے اور پروقار انداز میں منایا۔ تقریب میں قومی پرچم لہرایا گیا، بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور طلبہ نے خصوصی پرفارمنس پیش کی۔
ملک بھر میں 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی اور نماز فجر میں ملکی سلامتی، ترقی، امن اور خوشحالی کی خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
اسلام آباد میں یادگارِ فتح کا شاندار افتتاح، صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک

اسلام آباد میں یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ یادگار میں جدید پروجیکشن میپنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دیرینہ ساتھی اور ماڈل جارجینا روڈریگز سے پرتگال میں سول تقریب کے دوران شادی کرلی۔ دونوں گزشتہ 10 سال سے ایک ساتھ تھے۔
رواں سال کا دوسرا اور آخری مکمل سورج گرہن آج، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

رواں سال کا دوسرا اور آخری مکمل سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، جبکہ یورپ کے مختلف علاقوں سمیت دنیا کے کئی حصوں میں اس کا مشاہدہ کیا جائے گا۔