تازه ترین

کراچی چیمبر کے صدر نے ٹیکس پالیسی پر اختلافات کے باعث ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

کراچی چیمبر نے کل شہر قائد سمیت ملک بھر میں پرامن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے ملک بھر میں پرامن ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ ایف پی سی سی آئی سمیت سیالکوٹ، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ چیمبرز نے ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی یقین دہانی کے باوجود تاجر برادری تقسیم نظر آ رہی ہے۔

پنجاب میں چوتھے مون سون اسپیل کا الرٹ، بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری، آندھی اور تیز بارش کی پیش گوئی

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔ 20 سے 25 جولائی کے دوران تیز آندھی، بارش اور ممکنہ طوفان کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کر دی گئی۔ شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

"شمالی پاکستان کی جھیل کے کنارے موجود ہوٹل اور قدرتی خوبصورتی"

"شمالی علاقوں میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے ہوٹلوں کی تعمیر پر 5 سالہ پابندی

ماحولیاتی تباہی سے بچاؤ کیلئے حکومت نے گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں میں جھیلوں کے اطراف نئے ہوٹلوں کی تعمیر پر 5 سال کیلئے پابندی عائد کر دی۔ غیر منظم ترقی کے نتیجے میں قدرتی خوبصورتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں میں سینیٹ ٹکٹوں پر اختلاف، مذاکرات ناکام

سینیٹ انتخابات: ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں اور علی امین گنڈاپور میں مذاکرات ناکام

تحریکِ انصاف میں سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ناراض امیدواروں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے جبکہ امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان کر دیا۔

ایف بی آر کا انرجی وہیکل لیوی کا اعلان، پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر نیا ٹیکس عائد

الیکٹرک گاڑیوں پر نئی ٹیکس لیوی عائد، ایف بی آر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومت نے انرجی وہیکل لیوی نافذ کر دی، پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر اضافی بوجھ اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی حوصلہ شکنی اور الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے نئی "انرجی وہیکل لیوی” نافذ کر دی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR)

پی ٹی آئی کارکن خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے شدید اختلافات ، پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات کے معاملے پر شدید اختلافات کا شکار ہوگئی۔ کارکنوں نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی اور وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی دے دی۔

"نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوتے ہوئے"

اسحاق ڈار کا اہم امریکی دورہ – اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت میں پاکستان کی بڑی سفارتی سرگرمیاں

اسلام آباد (18 جولائی 2025) – پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 21 سے 24 جولائی 2025 تک امریکا کا ایک اہم سفارتی دورہ کریں گے۔ یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر ہے، اور اسی حیثیت

اسحاق ڈار اور سراج الدین حقانی کی کابل میں ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان قائم مقام وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کی ملاقات

کابل میں یو اے پی ریلوے کوریڈور معاہدے کی تقریب کے دوران نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

حکومت کا چینی صنعت کی نجکاری و بہتری کیلئے اعلیٰ کمیٹی کا قیام

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے شوگر سیکٹر میں اصلاحات، ڈی ریگولیشن اور نجکاری کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد چینی کی صنعت میں شفافیت، مسابقت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے تاکہ عوام

وزیراعظم شہباز شریف زرعی فنانسنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

وزیراعظم کا بڑا اقدام: کسانوں کو آسان شرائط پر قرض دینے کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کو آسان شرائط پر قرض دینے کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت جاری کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی ترقی کے لیے منصوبہ بندی اور ایگری فنانسنگ پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کسانوں کو آسان شرائط پر

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]