پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ: افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ قرار

پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ : افغان دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی، خود مختاری اور خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے اور 2022 سے اب تک افغانستان سے ہونے والے حملوں میں پاکستانی شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کی 1200 سے زائد جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا قومی علما کنونشن سے خطاب: افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت ہے

وزیر اعظم شہباز شریف کا قومی علما کنونشن سے خطاب

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑانے اور ان کے خلاف پروپیگنڈا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی اور دشمن کو ایسی شکست دی جو قیامت تک یاد رکھی جائے گی۔ وزیر اعظم نے قومی یکجہتی، فرقہ واریت کے خاتمے اور ملک کی سلامتی کے لیے علما کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تاریخی خطاب: ریاستِ طیبہ، پاکستان اور تحفظِ حرمین پر واضح مؤقف

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خطاب کرتے ہوئے قومی علماء مشائخ کانفرنس کی تقریب

قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا تعلق روحانی و نظریاتی بنیادوں پر قائم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اللہ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے۔ دہشتگردی کو بھارت کا وطیرہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن کو للکار کر جواب دیتا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: بسنت آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد — سیفٹی اقدامات پر رپورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ کا بسنت آرڈیننس سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالتی کارروائی کا منظر

لاہور ہائیکورٹ نے بسنت آرڈیننس پر فوری عمل درآمد کی معطلی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکومت سے 22 دسمبر تک سیفٹی اقدامات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے واضح کیا کہ پتنگ بازی عالمی ثقافت ہے مگر شہریوں کی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

بسنت لاہور 2025: 25 سال بعد میلہ بحال، وزیراعلیٰ پنجاب کی تاریخی منظوری

بسنت لاہور 2025 فیسٹیول کی تصویری جھلک

لاہور میں 25 سال بعد بسنت لاہور 2025 منانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 6، 7 اور 8 فروری کو تین روزہ بسنت فیسٹیول کے انعقاد کی حتمی منظوری دے دی جبکہ بسنت آرڈیننس 2025 پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست مسترد کر دی

الیکشن کمیشن کا کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ پولنگ 28 دسمبر کو مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگی۔ کمیشن نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، ووٹرز اور پولنگ عملے کے تحفظ اور پُرامن انتخابات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، جبکہ رکن الیکشن کمیشن بلوچستان نے موسم اور امن و امان کی بنیاد پر اختلافی نوٹ تحریر کیا ہے۔

اسلام آباد جائیداد کی نئی قیمتیں: ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا نئی مارکیٹ ویلیو 2025

اسلام آباد میں ایف بی آر کی جانب سے نئی جائیداد قیمتوں کے اعلان کی نمائندہ تصویر

ایف بی آر نے اسلام آباد میں رہائشی، کمرشل اور دیہی علاقوں کی جائیدادوں کی نئی مارکیٹ ویلیو جاری کر دی ہے جس کے بعد سیکٹر ایف سیون، ایف سکس، ایف ایٹ اور ای سیون سمیت پوش علاقوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:16 AM
طلوع آفتاب05:42 AM
ظہر12:08 PM
عصر03:44 PM
مغرب06:33 PM
عشاء07:59 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6