‫TDAP اور وزارت تجارت کی میزبانی میں GLOBE پاکستان سمٹ 2025 کا شاندار انعقاد‬

‫GLOBE پاکستان سمٹ 2025 میں شرکت کرتے ہوئے TDAP اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام‬

‫TDAP اور وزارت تجارت کے اشتراک سے سرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہونے والا GLOBE پاکستان سمٹ 2025، ڈیجیٹل تجارت، ای کامرس کی ترقی اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کی جانب ایک تاریخی قدم ثابت ہوا۔ 10 سے زائد ممالک کے نمائندگان اور عالمی اداروں کی شرکت نے پاکستان کے ای کامرس سیکٹر میں اعتماد کی نئی راہیں کھول دیں۔‬

پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی، بھارت میں ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں 27 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا اور انتہا پسند تنظیموں کی دھمکیوں اور کشیدہ حالات کے باعث قومی کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جا سکتا

بلوچستان: صدر و وزیراعظم کی مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت شدید مذمت

بلوچستان میں مسافروں کے قتل کے خلاف صدر اور وزیراعظم کی شدید مذمت کا منظر

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کے ہاتھوں نہتے مسافروں کے بےرحمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اسے پاکستان میں انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش قرار دیا اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔

مہنگائی کی شرح میں 0.95 فیصد کا اضافہ

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، چکن، ٹماٹر اور سبزیاں مہنگی، آٹا اور گھی سستا

نئے مالی سال کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.95 فیصد اضافہ ہوا، چکن 22.61٪، ٹماٹر 13.45٪، پیاز، آلو، چینی اور لہسن مہنگے ہوئے جبکہ آٹا، گھی، کوکنگ آئل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سالانہ مہنگائی کی مجموعی شرح منفی 1.23 فیصد رہی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ

سونے کے زیورات کے ساتھ سونے کی موجودہ قیمت کی تفصیل — فی تولہ 3,57,000 روپے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 57 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جب کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 21 ڈالرز مہنگا ہوکر 3,345 ڈالرز فی اونس ہوگیا

اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین لاہور میں عمل میں لائی گئی

اداکارہ حمیرا اصغر کی یادگار تصویر، ان کی موت کی خبر کے بعد شوبز حلقے افسردہ

اداکارہ حمیرا اصغر کو ماڈل ٹاؤن کیو بلاک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی میت کل کراچی سے لاہور پہنچائی گئی تھی۔ چچا نے کہا کہ ہمارے خاندان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، ان کے خاندان سے کوئی اختلافات نہیں تھے وہ مرضی سے کراچی گئی۔ چچا کا کہنا ہے کہ گھروں […]

یوکرین یا تائیوان پر حملہ کیا تو ماسکو اور بیجنگ پر شدید بمباری کروں گا

ڈونلڈ ٹرمپ کی لیک آڈیو میں روس اور چین کو بمباری کی دھمکی

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی لیک آڈیو میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے روس اور چین کو یوکرین و تائیوان پر حملے سے روکنے کے لیے ماسکو اور بیجنگ پر بمباری کی دھمکی دی تھی۔ آڈیو ایک نجی تقریب کی ریکارڈنگ ہے۔ ٹرمپ نے کہا اگر وہ اقتدار میں ہوتے تو غزہ اور یوکرین کی جنگیں نہ ہوتیں۔ علاوہ ازیں، کینیڈا سمیت دیگر ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اے این پی رہنما مولانا خان زیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

باجوڑ میں مولانا خان زیب کی شہادت نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار مولانا خان زیب کو باجوڑ کی تحصیل خار ہیڈ کوارٹر کے قریب شنڈئی موڑ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کے ساتھی ڈاکٹر طارق بھی جاں بحق جبکہ تین دیگر افراد شدید زخمی […]

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:24 AM
طلوع آفتاب05:48 AM
ظہر12:05 PM
عصر03:38 PM
مغرب06:21 PM
عشاء07:46 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6