پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی، بھارت میں ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے نہیں جائے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نذر کیا اور متنازع بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف مسلسل زہر اگل رہا ہے، بھارتی انتہا پسند تنظیم پاکستان ہاکی ٹیم کو مسلسل دھمکیاں دے رہی ہے۔

حکومتی ذرائع نے کہا کہ کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق خطرات پر قومی کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا، پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو سیاست سے بالاتر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا ہے، انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جانے لگی ہیں , خود بھارتی میڈیا نے خبریں دیں کہ بھارتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت دے دی، دو دن گزرے اور بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ مودی کی پارٹی بی جے پی کی گود میں پلنے والی آر ایس ایس سے جڑے اکاؤنٹس سے بھی پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر پاکستان ہاکی ٹیم کی تصاویر لگا کر پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کو دھمکایا جا رہا ہے۔

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے بھارت کے شہر راج گر میں ہوگا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:51 AM
طلوع آفتاب06:14 AM
ظہر11:53 AM
عصر03:06 PM
مغرب05:33 PM
عشاء06:56 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6