حوثیوں کا موخا بندرگاہ پر 2 ہائپرسونک میزائل داغنے کا دعویٰ

حوثیوں نے یمن کے مغربی ساحل پر واقع موخا بندرگاہ کی جانب 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حملوں میں جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
الیکٹرک طیارہ پہلی بار فضا میں، صرف 5 ڈالر کی بجلی استعمال

دنیا کے بڑے بیٹری سے چلنے والے الیکٹرک طیارے نے پہلی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کرلی۔ ہارٹ ایرو اسپیس کے ایکس ون نے 27 منٹ کی پرواز کے دوران تقریباً 1100 فٹ بلندی حاصل کی اور آزمائشی پرواز میں صرف 5 ڈالر کی بجلی استعمال کی۔
بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے، دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا الرٹ

بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے تمام اسپیل وے گیٹس کھولنے کے بعد دریائے چناب میں تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ پاکستان کی جانب آنے کا امکان ہے۔ ہیڈمرالہ، خانکی اور قادرآباد سمیت چناب سے ملحقہ علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جبکہ پنجاب میں مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے باعث اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے 4 ججز نے مستقل جج کا حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ کے 4 ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ، جسٹس انعام خان اور جسٹس اورنگزیب خان سے حلف لیا۔
بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ 3 دہشت گرد زخمی ہوئے۔ کارروائی میں ایمونیشن، دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 17 فٹ تک پہنچ گئی، جبکہ ڈھوک کھبہ اور صادق آباد میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
بنگلادیش کا دوٹوک مؤقف، شیخ حسینہ کی حوالگی تک وزیراعظم طارق رحمان کا بھارت جانے سے انکار

بنگلادیش نے وزیراعظم طارق رحمان کے ممکنہ دورہ بھارت کی اطلاعات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حوالگی سمیت اہم معاملات پر پیش رفت کے بغیر دورے کے لیے سازگار ماحول پیدا نہیں ہوسکتا۔
17 اگست کو Rs1,500 اور Rs100 پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی، انعامی رقم کتنی ہوگی؟

Rs1500 اور Rs100 پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 17 اگست 2026 کو ہوگی۔ Rs1500 بانڈ کا ڈرا نمبر 107 فیصل آباد جبکہ Rs100 بانڈ کا ڈرا نمبر 55 ملتان میں ہوگا۔ جانیں پہلے، دوسرے اور تیسرے انعام کی مکمل تفصیل اور نتائج کب جاری ہوں گے۔
پنجاب میں آج رات سے 21 اگست تک بارشیں، اربن فلڈنگ کا الرٹ

پنجاب میں مون سون کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ آج رات سے 21 اگست تک بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے، جبکہ لاہور، راولپنڈی اور دیگر بڑے شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
امریکا ایران جنگ: خلیجی ممالک ٹرمپ سے مایوس، امریکی اڈوں پر نظرثانی شروع

امریکا ایران جنگ کے دوران مؤثر سفارت کاری میں ناکامی پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین میں بے چینی بڑھنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض خلیجی ممالک امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی جاری رکھنے یا متبادل سکیورٹی انتظامات پر غور کر رہے ہیں۔