سپورٹس

محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر محسن نقوی کا فی کھلاڑی 10 لاکھ انعام کا اعلان

محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ کھلاڑیوں کی فٹنس، میڈیکل کیسز، ویزا مسائل اور پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے عملی اقدامات بھی کیے جائیں گے تاکہ پاکستان میں ہاکی کے کھیل کو دوبارہ عروج پر لایا جا سکے۔

ایشیا کپ پاک بھارت میچ اشتہارات:ایشیا کپ 2025 پاک بھارت میچ — اشتہارات اور اسپانسرشپ ریٹس کی نئی تاریخ

ایشیا کپ پاک بھارت میچ اشتہارات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ایشیا کپ پاک بھارت میچ اشتہارات:ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت میچ سب سے بڑا کمرشل ایونٹ بننے جا رہا ہے۔ 10 سیکنڈ کا ٹی وی کمرشل 16 لاکھ روپے تک پہنچ گیا جبکہ اسپانسرشپ اور ڈیجیٹل پیکجز کروڑوں میں فروخت ہو رہے ہیں۔

ایشیا کپ 2025 اسکواڈ کے لیے اعلان کردہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا 17 ارکان

پاکستان کا سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ 2025 اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ سلمان علی آغا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور صائم ایوب جیسے کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ایشیا کپ کے گروپ میچ میں 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔

نسیم شاہ کیریبئن لیگ میں وکٹ کے بعد جشن مناتے ہوئے

نسیم شاہ کیریبئن پریمیئر لیگ میں دھوم — پہلے ہی میچ میں وکٹ اور منفرد جشن کا انداز وائرل

نسیم شاہ نے کیریبئن پریمیئر لیگ کے پہلے ہی میچ میں شاندار ڈیبیو کرتے ہوئے وکٹ حاصل کی اور ویسٹ انڈین شیلڈن کارٹل کا منفرد جشن اپنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عالیہ بھٹ فوٹوگرافرز پر غصہ

عالیہ بھٹ کا فوٹوگرافرز پر غصہ بالی ووڈ اداکارہ کا پرائیویسی پر دوٹوک مؤقف

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ فوٹوگرافرز کی اچانک مداخلت پر برہم ہو گئیں اور انہیں رہائشی عمارت سے باہر نکال دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مداح ان کے اس اقدام کو پرائیویسی کے حق میں جرات مندانہ پیغام قرار دے رہے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر

نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان ایک درجہ نیچے گر کر پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے جبکہ بھارت بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔ سری لنکا نے 4,009 پوائنٹس حاصل کر کے چوتھی پوزیشن سنبھال لی ہے، جبکہ پاکستان کے پوائنٹس 3,465 رہ گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ 4,160 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 3,473 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ چھٹے، افغانستان ساتویں، ویسٹ انڈیز نویں، اور بنگلہ دیش دسویں پوزیشن پر ہے۔

پپاک ویسٹ انڈیز دوسرا ون ڈے میچ، ٹاروبا میں میچ کی صورتحال

پاک ویسٹ انڈیز دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹاروبا میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بارش کے باعث میچ 35 اوورز تک محدود ہوا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 37 اوورز میں 171/7 رنز بنائے، ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میزبان ٹیم کو 181 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 33.2 اوورز میں پورا کر لیا۔ روسٹن چیز 49 اور شیرفین ردرفورڈ 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سیریز کا فیصلہ کن تیسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

پاکستانی اسنوکر پلیئر محمد آصف ورلڈ گیمز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے محمد آصف ورلڈ گیمز اسنوکر

محمد آصف ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ میں چین کے کھلاڑی کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز

محمد آصف ورلڈ گیمز اسنوکر میں فاتحانہ آغاز چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ میں پاکستان کے معروف کیوئسٹ محمد آصف نے شاندار انداز میں اپنی مہم کا آغاز کیا۔ اس فتح نے نہ صرف پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے بلکہ عالمی اسنوکر کمیونٹی

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار ڈائمنڈ لیگ سے دستبرداری

ڈائمنڈ لیگ سے دستبرداری، ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک ساتھ ایونٹ سے باہر

ڈائمنڈ لیگ سے دستبرداری: دو بڑے اسٹارز ایک ساتھ ایونٹ سے باہر ایڈلیٹکس کی دنیا میں ایک اہم خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے ڈائمنڈ لیگ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ یہ اعلان ایتھلیٹکس کے