ایران جنگی تیاریوں میں مصروف، علی خامنہ ای کا جانشینی منصوبہ تیار، اختیارات علی لاریجانی کو منتقل

ایران ممکنہ جنگی صورتحال کے پیش نظر اہم اقدامات کر رہا ہے، سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اختیارات علی لاریجانی کو منتقل کر دیے ہیں جبکہ خلیج فارس میں عسکری تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔
ایران کشیدگی کے دوران امریکا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ مشرقِ وسطیٰ کی جانب روانہ

امریکا نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے دوران دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ مشرقِ وسطیٰ کی جانب روانہ کر دیا، خطے میں صورتحال مزید نازک ہوگئی۔
غزہ میں پائیدار امن ناگزیر، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری: شہباز شریف کا غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ بورڈ آف پیس اجلاس سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کا حق دیا جائے اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں کو بھی سراہا۔
امریکا ایران مذاکرات عمان میں شروع، عباس عراقچی کا امن منصوبہ امریکا کو پیش

امریکا ایران مذاکرات کا آغاز عمان میں ہو گیا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مسقط میں ابتدائی منصوبہ پیش کیا جبکہ امریکی وفد نے تجاویز کا مکمل جائزہ لیا۔
واشنگٹن کا ایران میں مقیم امریکی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کا مشورہ

امریکا نے ایران میں مقیم امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے سفری انتباہ جاری کر دیا ہے۔ امریکی ورچوئل ایمبیسی کے مطابق خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث پروازوں میں تعطل کا خدشہ ہے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی، ایران اور امریکا کے ایٹمی مذاکرات پر اتفاق، پاکستان کی شرکت کی تصدیق

ایران اور امریکا نے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات پر اتفاق کر لیا ہے، جو جمعہ کو استنبول میں ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھی ان اہم مذاکرات میں شریک ہوگا، جس سے خطے میں امن کی نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔
ایران امریکا کشیدگی، آیت اللہ خامنہ ای کا جنگ پھیلنے کا انتباہ

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کے اثرات پورے مشرقِ وسطیٰ میں پھیلیں گے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم دباؤ یا دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوتی۔
یواےای یمن مشن ختم – یمن کی صدارتی کونسل کا 24 گھنٹے میں فورسز نکالنے کا حکم

یواےای یمن مشن ختم — متحدہ عرب امارات نے اپنے انسداد دہشت گردی یونٹس کا مشن رضاکارانہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ یمن کی صدارتی کونسل نے تمام یو اے ای فورسز کو 24 گھنٹوں میں انخلاء کا حکم دیا اور بندرگاہوں پر زمینی، فضائی و بحری ناکہ بندی نافذ کر دی۔ مکمل تفصیل یہاں۔
اسرائیلی قابض افواج کے غزہ میں تازہ حملوں کی پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
سعودی عرب اسرائیل تعلقات: ولی عہد کی نئی شرائط اور فلسطینی موقف

سعودی عرب اسرائیل تعلقات کے حوالے سے نئی شرائط سامنے آئیں، ولی عہد محمد بن سلمان فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر کسی معاہدے پر دستخط کرنے کے حق میں نہیں۔