اسلام آباد فائرنگ واقعہ: لڑکی کو زبردستی کار میں بٹھانے سے روکنے پر پاک فضائیہ کا افسر جاں بحق

اسلام آباد فائرنگ واقعہ میں پاک فضائیہ کے افسر کی ہلاکت

اسلام آباد کے شاہین چوک میں مبینہ طور پر ایک لڑکی کو زبردستی کار میں بٹھانے سے روکنے پر پاک فضائیہ کے افسر عاصم طارق کو گولی مار دی گئی۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے تحقیقات اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

آزاد کشمیر امن و امان صورتحال: آئی جی آزاد کشمیر کا مظفرآباد دورہ، عوام نے احتجاجی کال مسترد کردی

آزاد کشمیر امن و امان صورتحال کے دوران آئی جی پولیس کا مظفرآباد دورہ

آزاد کشمیر امن و امان صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آئی جی پولیس اور کمشنر مظفرآباد نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، شہریوں نے امن کی بحالی اور انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دہشتگردوں کا کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 7 افراد شہید

کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ : پولیس موبائل کو آگ لگا دی گئی، متعدد اہلکار شہید

کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی واحد محمود سمیت 6 پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بلوچستان دہشت گرد حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 58 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان دہشت گرد حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی

بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 12 مختلف مقامات پر حملے کیے، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام حملے ناکام بنا دیے گئے۔ کارروائیوں میں 58 دہشت گرد ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے 10 جوان شہید ہو گئے۔